شدید دھند کےباعث سیالکوٹ میں نجی کالج کی بس الٹنے سے دو طالبات جاں بحق اور پچیس زخمی

شدید دھند کےباعث سیالکوٹ میں نجی کالج کی بس الٹنے سے دو طالبات جاں بحق اور پچیس زخمی

حادثہ سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں خواجہ صفدر روڈ پر پیش آیا ہے جہاں چونڈہ سے طالبات کو لیکر آنے والی بس دھند کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں بس میں سوارستائیس طالبات شدید زخمی ہوگئیں جن میں سے دو طالبات مصدقہ امان اور نورین زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئیں۔ زخمیوں کو گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ مظہر اقبال نے بھی ہسپتال کا دورہ کرکے زخمی طالبات کی عیادت کی ہے۔ حادثہ کےبعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular