کراچی:کینٹ اسٹیشن کے قریب بس میں دھماکہ،5افراد جاں بحق،40زخمی

کراچی:کینٹ اسٹیشن کے قریب بس میں دھماکہ،5افراد جاں بحق،40زخمی

مسافر بس کراچی سے سرگودھا جارہی تھی کے کینٹ اسٹیشن کے قریب زوردار دھماکے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے۔زخمیوں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کے بعد جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی تاہم دھماکے کے نتیجے میں بس مکمل طورپر تباہ ہوگئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں تاہم ابھی دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ،پولیس رپورٹ آنے پر ہی حقائق معلوم ہوں گے۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورت طلب کرلی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular