کوئٹہ - سریاب روڈ پر مکان کےکمرے میں گیس بھر جانےسےدم گھٹنےکےباعث میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ - سریاب روڈ پر مکان کےکمرے میں گیس بھر جانےسےدم گھٹنےکےباعث میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کےمطابق سریاب روڈ کےعلاقےمیں واقع ایک مکان میں جاوید احمد سردی سے بچنےکیلئےکمرے میں گیس ہیٹر جلتا ہوا چھوڑ کر سوگیا، صبح گھر والوں نےکمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا، تاہم کوئی جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑا تو اندر جاوید اسکی اہلیہ اور بیٹا مردہ حالت میں پائےگئے، پولیس حکام نےخدشہ ظاہر کیا ہےکہ گیس ہیٹر جلتےرہنےسےرات کے کسی پہر کمرے میں آکسیجن کی کمی ہوئی جس کےباعث تینوں افراد دم گھٹنےسےجاں بحق ہوگئے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعہ کے بعد ریسکیو کی ٹیم نے لاشوں کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انھیں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular