پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ کمپٹیشن پریڈ کا انعقاد کیا گیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ کمپٹیشن پریڈدو ہزار سترہ کا انعقاد کیا گیا ،، تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے، تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول سٹاف کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کو سیکیورٹی کی مشکل صورتحال میں ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کی مقدس ذمہ داری سونپی گئی ہے، رواں سال مختلف بحری مشقوں اور ٹاسک فورسز میں پاک بحریہ کی شرکت ،اور کارکردگی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے،،کثیرالقومی مشق امن سترہ کا انعقاد اور ٹاسک فورسایک سو پچاس اورایک سو اکاون کی کمانڈ، پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کا مظہرہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے مضبوط دفاع وقت کی اہم ضرورت ہے،، سی پیک کی سیکیورٹی اور ساحلی پٹی کی کڑی نگرانی کے حوالے سے پاکستان نیوی فلیٹ کی خدمات قابل تعریف ہیں،، تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاک بحریہ کے مختلف فلیٹ یونٹس میں انعامات تقسیم کیے۔۔