سعودی عرب لیگی قیادت کی سیاست کا مرکز بن گیا

سعودی عرب لیگی قیادت کی سیاست کا مرکز بن گیا

لندن کے بعد سعودی عرب لیگی قیادت کی سیاست کا مرکز بن گیا، پارٹی قائدین ایک ایک کرکے دارالحکومت ریاض پہنچنے لگے، سابق وزیراعظم نوازشریف بھی ہفتے کے روز سعودی عرب روانہ ہوں گے، انہوں نے سعودی ایئرلائن سے اپنی ٹکٹ بک کرالی، وہ ایئرلائن کی پرواز سیون تھری سیون کے ذریعے سعودیہ روانہ ہوں گے، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں، ، جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور لیگی سینیٹر آصف کرمانی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سعودی قیادت اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں،،، انہوں نے ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے بھی جمعرات کے روز ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا, ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں لیگی رہنماؤں کی اہم بیٹھک لگ سکتی ہے، جس میں نیب کیسز، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، سیاسی جوڑ توڑ، اپوزیشن کے اتحاد اور آئندہ انتخابات کیلئے لائحہ عمل طے کیئے جانے کا امکان ہے۔ لیگی قیادت کے سعودی عرب جمع ہونے پر اپوزیشن پہلے ہی کسی ڈیل کے خدشات ظاہر کرچکی ہے

Most Popular