حکومت نے ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں تیسری باردو سال کی توسیع کردی

حکومت نے ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کی مدت ملازمت میں تیسری باردو سال کی توسیع کردی

ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کے کنٹریکٹ میں تین اپریل دوہزار سولہ سے دوہزار اٹھارہ تک دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔۔ ان کی مدت ملازمت دو اپریل دوہزار سولہ کو ختم ہو رہی تھی۔۔ جس کے بعد وہ انتیس فروری دوہزار اٹھارہ تک باحیثیت ڈی جی آئی بی اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔۔۔آفتاب سلطان دوہزار گیارہ میں بھی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو رہ چکے ہیں، انہیں جون دوہزارتیرہ میں دوبارہ ڈی جی آئی بی کے عہدے پر فائز کیا گیا،،، آفتاب سلطان دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کے دوران انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ آفتاب سلطان نے چند روز قبل کمیٹی کو بریفنگ دی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ داعش کے نیٹ روک کو ختم کر دیا گیا ہے

Most Popular