سلمان تاثیر کے قتل کے مقدمے میں مجرم قرار دئیے جانے والے ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

سلمان تاثیر کے قتل کے مقدمے میں مجرم قرار دئیے جانے والے ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دی گئی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ممتاز قادری کو دو مرتبہ موت کی سزا سنائی تھی، فیصلے کو سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا جبکہ صدر ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے ممتاز قادری کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے۔ پھانسی کے وقت اڈیالہ جیل جانے والے راستے کو سیل کردیا گیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق ممتاز قادری کی میت ان کے ورثا ء کے حوالے کر دی گئی۔ پھانسی سے قبل ممتاز قادری کی ان کے اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی۔ ممتازقادری ایلیٹ فورس پنجاب کا اہلکار تھا اورسابق گورنر کےحفاظتی اسکواڈ میں شامل تھا۔ دوسری جانب پھانسی کے بعد لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

Most Popular