صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں نے شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے

صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں نے شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے

صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں شرمین عبید چنائے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرمین عبید نے مسئلے کو اجاگر کرکے پاکستان کا نام روشن کیا، پاکستانی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ شرمین عبید کی کوششیں دنیا میں تہذیب کی جانب پیش قدمی کا اہم ذریعہ ہیں، شرمین عبید چنائے پاکستانی قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں، اسلام میں غیرت کے نام پر قتل کی کوئی گنجائش نہیں ہے، حکومت غیرت کے نام پر قتل جیسے گھناونےجرائم کے لیے قانون سازی کررہی ہےچئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شرمین عبید کو آسکر ملنا پاکستان کیلیےبڑی کامیابی اور قابل فخر ہے، انہوں نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا
سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ شرمین عبید معاشرے کو لاحق ناسور کو بے نقاب کررهی ہیں، آسکر ایوارڈ جیتنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں،،، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بھی آسکر جیتنے پر شرمین عبید چنائے کو مبارکباد پیش کی گئی ہے

Most Popular