مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں3روپے 38 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے

مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں3روپے 38 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے دائر درخواست میں کی سماعت کل ہوگی، سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں چھ ارب پچاس کروڑ تیس لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، جبکہ جنوری میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت بیالیس ارب پندرہ کروڑ روپے رہا، بجلی کی قیمت میں کمی کی صورت میں صارفین کو بارہ ارب روپے کا ریلیف ملے گا، جبکہ فرنس آئل کی قیمت میں کمی سے بھی صارفین کو ریلیف ملے گا،، دوسری طرف بجلی کے لاسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اکتوبر میں لائن لاسز بارہ پیسے فی یونٹ تھے جو نومبر میں چودہ پیسے، دسمبر میں سولہ اور جنوری میں بڑھ کر پچیس پیسے فی یونٹ ہوگئے ہیں، تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے یہ بوجھ بھی صارفین پر منتقل کردیا گیا تھا ۔

Most Popular