گورنر پنجاب نے تحفظ خواتین بل پر دستخط کر دیے،خواتین پر تشدد کے مرتکب ملزم خاوندوں کو جیل جانا اور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

گورنر پنجاب نے تحفظ خواتین بل پر دستخط کر دیے،خواتین پر تشدد کے مرتکب ملزم خاوندوں کو جیل جانا اور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

تحفظ خواتین بل پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے دستخط کر دیے جس سے تحفظ خواتین بل کو قانونی تحفظ حاصل ہو گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بل پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔ بل کے متن کے مطابق اب خاوند لڑائی جھگڑے کی صورت میں خواتین کو گھرسے نہیں نکال سکیں گے۔ ملزم کی جانب سے بیوی کو خرچہ نہ دینے کی صورت میں اخراجات اس کی تنخواہ سے وصول کیے جا سکیں گے۔ علاوہ ازیں خواتین پر تشدد کے مرتکب افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ پنجاب اسمبلی نے ایک ہفتہ قبل تحفظ خواتین بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا تھا۔

Most Popular