عدالت نے استاد پر تشدد کے ملزم سابق ایم پی اے سمیت چھ ملزموں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی دفعات بحال رکھنے کا حکم دیا ۔

عدالت نے استاد پر تشدد کے ملزم سابق ایم پی اے سمیت چھ ملزموں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی دفعات بحال رکھنے کا حکم دیا ۔

سرگودھا میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے کے خلاف ٹیچر تشدد کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ملزم کے چالان کی نقول عدالت میں پیش کیں۔ اس موقع پر ستر سالہ سکول ٹیچرنفیس خان کا پہلا میڈیکل کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔ عدالت نے سکول ٹیچر تشدد کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے گواہان کو اکتیس مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ انسداددہشتگردی کی عدالت نے استاد پر تشدد کے ملزم سابق ایم پی اے اسلم مڈھيانہ اور ان کے چھ ساتھیوں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی دفعات بحال رکھنے کا بھی حکم دیا۔ دوسری جانب اسلم مڈھیانہ نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular