اگر چند دن میں پانی کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے, رہنما پی ٹی ائی اسد عمر

اگر چند دن میں پانی کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو  آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے, رہنما پی ٹی ائی اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کے خلاف آواز اٹھا دی،، ضلعی انتظامیہ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ،، پاکستان تحریک انصاف نے مختلف سیکٹرز میں احتجاجی کمپ قائم کردیئے،، رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں اگر پانی کی قلت پر قابو نہ پایا گیا تو باقائدہ احتجاج کا اعلان کریں گے ، اس موقع پر اسد عمر نے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایشو کو اٹھانے میں مدد کی ۔۔۔۔اگر ریلی کو روکنے کی کوشش نہ کرتی تو آواز دب جاتی, اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کا کہنا تھا کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور موجودہ حکومت یہ سہولت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے,پی ٹی ائی کا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا دھرنا دیا جائے گا یا حکومت پانی کی قلت پر قابو پا سکے گی ۔۔ یہ تو آئندہ چند دنوں میں ہی پتا چلے گا

Most Popular