جدید تقاضوں سے ہم آہنگ امیگریشن اور واٹر منیجمنٹ سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے,وزیر داخلہ چودھری نثار

جدید تقاضوں سے ہم آہنگ امیگریشن اور واٹر منیجمنٹ سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے,وزیر داخلہ چودھری نثار


اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،جس میں نئی ویزا پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ نے اجلاس میں نادرا کو پاکستان اوریجن کارڈ کا معاملہ چوبیس گھنٹے کے اندرحل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نادرا چوبیس گھنٹے کے اندراپنی سفارشات بھجوائے تاکہ مسئلہ حل ہوسکے، انہوں نے چیئرمین نادرا کو سروس چارجز کے معاملہ پر پوزیشن کلئیر کرنے کا بھی حکم دیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے امیگریشن سروس کو ایف آئی اے سے الگ کرنے کے لیے سات دن کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی، ان کا کہنا تھا کہ جدید تقاضوں سے اہم آہنگ امیگریشن اور واٹر منیجمنٹ سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے پاکستان کے داخلی و خارجی،ہوائی اورسمندری حدود کی بہتر مانیٹرنگ ہوسکے گی

Most Popular