سپریم کورٹ نے کوئٹہ،لاہور اورکراچی کے ڈی جیز نیب کو فوری ڈی نوٹیفائی کرنیکا حکم دیدیا

سپریم کورٹ  نے کوئٹہ،لاہور اورکراچی کے ڈی جیز نیب کو فوری ڈی نوٹیفائی کرنیکا حکم دیدیا


نیب میں غیر قانونی تعیناتیوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سیکریٹری نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایک سو سینتیس ملازمین میں سے سینتیس ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے نیب کے ایک سو دو سے زائد افسران کی تعلیمی قابلیت جانچنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں سیکریٹری سٹیبلمنٹ۔ ڈی جی ایچ آر نیب۔ ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن شامل ہوں گے۔ کمیٹی ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ان کا موقف سنے گی۔ کمیٹی دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گی۔ سپریم کورٹ نے نیب ڈی جی عثمان مجید کو ملازمت کے لئے اہل قرار دے دیا۔ ڈی جی نیب کوئٹہ۔ لاہور اور کراچی سمیت ڈی جی آگاہی عالیہ رشید کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیدیا۔ ڈی نو ٹیفائی ہونے والے ڈی جیز کو مراعات مل سکیں گی

Most Popular