لاہور شہر کی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے

لاہور شہر کی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے

چیف ٹریفک پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کو ٹریفک کی مشکلات سے نکالنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس کے تحت ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سات ریسپونس یونٹ قائم کیے گئے ہیں جو ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریںگے۔ مذکورہ سات یونٹوں میں ستر ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی انجام دیں گے۔رائے اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات اور ناجائز پارکنگ کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے لفٹر سے کام لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں، کالجوں میں چھٹی کے وقت ٹریفک کا دباﺅ ہوتا ہے، انہیں سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی نہ کرنے کیلئے قائل کر رہے ہیں۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والے ٹریفک وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔

Most Popular