ویزوں کے معاملے پر حسین حقانی کے کردار سے متعلق تحفظات درست ثابت ہوئے ہیں,ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

ویزوں کے معاملے پر حسین حقانی کے کردار سے متعلق تحفظات درست ثابت ہوئے ہیں,ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

حسین حقانی کے امریکی اخبار میں آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حسین حقانی کا امریکہ کے موقر اخبار میں لکھا گیا مضمون ویزہ ایشو پر ریاست پاکستان کے اداروں کے موقف کی تصدیق کرتا ہے۔ امریکی باشندوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پرحسین حقانی کے کردار پر ریاستی اداروں کی تشویش درست ثابت ہوئی اور انہوں نے اس کی اپنے آرٹیکل میں خود ہی وضاحت کردی ہے۔۔ واضح رہے کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اپنے آرٹیکل میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے اسامہ بن لادن کو مارنے کے لیے ایبٹ آباد آپریشن پی پی حکومت کی آمادگی سے کیا تھا۔۔ اس وقت کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آپریشن سے آگاہ تھے۔۔ حسین حقانی کے مطابق امریکہ نے اسپیشل آپریشنز اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے حوالے سے مدد مانگی تھی۔۔ انہوں نے بڑی تعداد میں سی آئی اے اہلکاروں کو ویزے جاری کر کے پاکستان میں سہولت فراہم کی۔۔ حسین حقانی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس تمام عمل سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو لاعلم رکھا گیا۔۔ سخت ردعمل کے باعث وہ دو ہزار گیارہ میں استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے

Most Popular