نوازشریف عید لندن میں اپنی اہلیہ اور بیٹوں کے ساتھ گزاریں گے

نوازشریف عید لندن میں اپنی اہلیہ اور بیٹوں کے ساتھ گزاریں گے

سابق وزیراعظم قافلے کی صورت میں جاتی امرا سے لاہور ائیرپورٹ روانہ ہوئے، پورے روٹ اور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے اتنہائی سخت اتنظامات کئے گئے تھے،،، ایئرپورٹ پر تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ رکھا گیا، سول ایوی ایشن عملہ، اعلیٰ افسران، مینجر اور ڈپٹی مینجر ایئرپورٹ اپرن پر موجود رہے۔ سابق وزیراعظم صبح نو بجے غیرملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے سکس ٹو فائیو سے دبئی روانہ ہوئے، ائیرپورٹ پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور دیگر حکام نے انہیں الوداع کیاذرائع کے مطابق نواز شریف عید الاضحی لندن میں اپنی اہلیہ اور بیٹوں کے ساتھ منائیں گے، نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز پہلے سے ہی کینسر کے علاج کے باعث لندن میں موجود ہیں، کلثوم نواز ن لیگ کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 120 میں امیدوار بھی ہیں،

Most Popular