ملک میں برسات جاری
ملک میں برسات جاری، بارش کے دوران کچھ احتیاطی تدابیر اپنا کر بہت سے حادثات کو روکا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے ٹی وی خبروں اخبارات ریڈیو یا محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ سے موسم کے حوالے سے آگاہ رہیں، اگر آپ نشیبی علاقے میں رہائش پذیر ہیں توقیمتی سامان کو بالائی منزل پر شفٹ کرلیں۔ ممکنہ سیلاب یا طغیانی سے بچنے کے لئے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں،،، گھر میں چھت یا دیواروں کی لیکج، ڈرینج سسٹم اور گٹر بھی چیک کروائیں۔ گھر میں ٹارچ سیل اور موم بتیاں بھی لازمی ہونی چاہیں، تاہم اہم نمبر موبائل کے ساتھ ایک ڈائری میں لکھ کر بیگ یا پرس میں ساتھ رکھ لیں۔ کسی بھی گیلی تار یا ٹوٹی ہوئی تار کو ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں۔ دوران بارش کسی بھی بجلی کی چیز کو ننگے پاوں یا گیلے ہاتھ نا لگالیں۔ غیر ضروری بجلی کے آلات کو بند کردیں۔ اگر گھر میں پانی داخل ہوجائے تو گیس اور بجلی کے مین سوئچ بند کردیں۔ باہر کسی بھی بجلی کے پول اور سائن بورڈ سے دوررہیں، ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اداروں کو مدد کے لئے فون کریں۔ طبی وبائی امراض خصوصا ہیضہ جلدی بیماری سے بچنے کیلئے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور احتیاطی تدابیر کریں سیلابی ریلے، ندی نالوں اور دریاؤں کو پیدل یا کسی سواری کے ذریعے عبور کرنے کی کوشش نہ کریں ، برساتی نالوں اور سیوریج سسٹم کے اندر کوڑا کرکٹ، ملبہ خصوصی پلاسٹک بیگ اور بوتلیں پھینکنے سے اجتناب کریں۔ جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور ان کے چارے کا بندوبست کر کے رکھیں۔ دوران بارش ڈرائیونگ سے گزیز کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں