موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشنگوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں نے ملک  کے مختلف حصوں  میں بارش  کی پیشنگوئی کر دی۔

محمکہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بارش کی نوید سنا دی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشنگوئی کر دی۔ ملک کے اکثر مقامات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سمیت لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، راولپنڈی، سرگودھا اور اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش، مری میں 44 ملی میٹر ہوئی

Most Popular