صدر ٹرمپ کاحافظہ کمزور ہوسکتا ہے لیکن تاریخ کا نہیں; شاہ محمود قریشی
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما تحریک اںصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کاحافظہ کمزور ہوسکتا ہے لیکن تاریخ کا نہیں، کیاامریکانےماضی میں پاکستان کے کردار کی تعریف نہیں کی۔دہشتگردوں کیخلاف سات فوجی آپریشنزکیے۔ امریکی صدر ایک ملک بتائیں جوپاکستان سے زیادہ دہشتگردی کی جنگ میں لقمہ اجل بنا ہوشاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ پاکستان میں رہنےوالے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو دنیا بھول گئی۔ امریکی کہتےہیں ہم نے ڈالرز دئیے،،امریکا بتائے کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کیلئے کتنی امداد دے رہا ہے۔ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ظلم امریکا کو دکھائی نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بارڈرمینجمنٹ پالیسی پر امریکا پانی پھیرتا رہا۔کیااشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ میں رسہ کشی کا ذمے دارپاکستان ہے۔۔کیا پاکستان نے القاعدہ کے چوٹی کے لیڈر گرفتار کر کے امریکا کو نہیں دئیے۔ امریکا کی سیکیورٹی کانفرنس میں تسلیم کیا گیا پاکستان کا ایٹمی کمانڈ، کنٹرول سسٹم بے مثال ہے، بھارت کے ایٹمی اسلحے میں روز بروز اضافہ امریکا کو نظر نہیں آتا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں، لیکن وہ ڈائیلاگ کو تیار نہیں تو پاکستان کیا کرے۔۔ وزیر خارجہ کو ان حالات میں دوست ممالک جانا چاہیے۔