محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران شہرمیں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہورمیں صبح سےچلنے والی ٹھنڈی ہوائیں بارش کا پتہ دیتی تھیں۔ کالی گھٹاؤں نے بھی شہر کو گھیرے رکھا۔ جب میگھا برسا تو جل تھل ایک ہوگیا۔چارسُو موسم کے رنگ نکھر گئے۔ہر منظر دلکش ہواتو گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھےلاہور میں بارش ہو اور مسائل سر نہ اٹھائیں ایسا تو ممکن ہی نہیں۔بارش برستے ہی جل تھل ایک ہوگیا۔ شہر کے متعدد نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے جس سے شہریوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔ دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ سست روی سے چلتی ٹریفک میں شہری بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے۔موسم کی خبر دینے والوں نےآئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ عید پر بھی شہرکا موسم سہانا رہنے کا امکان ہے۔