آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارہ چنار پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارہ چنار پہنچ گئے، آرمی چیف کو پارہ چنار دھماکوں اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف دورہ پارہ چنار کے دوران قبائلی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے، اس سے پہلے تین دن پہلے بھی آرمی چیف نے پارہ چنار روانہ ہونا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث وہ روانہ نہیں ہوسکے، آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردی کرکے فرقہ واریت کوہوادینےکی دشمن کی کوشش کامیاب نہیں ہونےدیں گے، ہم مسلمان اور بطور پاکستانی متحد ہیں، یاد رہے کہ پارہ چنار کے طوری بازار میں دو دھماکوں کے نتیجے میں پینسٹھ سے زائد افراد شہید جبکہ دو سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔