بارشوں کے باعث بھپرے دریا اور ندی نالے بھی تباہی مچانے لگے۔
مون سون بارشں تباہی مچانے لگیں، ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دریا بپھرنے لگے، ندی نالوں میں طغیانی آگئی، حب میں دارو ہوٹل کے نالے کے قریب سیلابی ریلے بیس گھروں کو بہا کر لے گئے، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے، امدادی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا، جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، ادھر سیالکوٹ میں بھی بارشیں مصیبت بننے لگیں، دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو گئی، دریائے جموں توی کے سیلابی پانی کی وجہ سے علاقہ بجوات کے گاؤں کھوجے چک کے قریب پلی سے گزرنا بند ہوگیا، جس کے بعد بجوات کے مختلف گاؤں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا، آمد ورفت معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔