سانحہ احمد پور شرقیہ: مزید 3 زخمی چل بسے، تعداد 184 ہو گئی۔

سانحہ احمد پور شرقیہ: مزید 3 زخمی چل بسے، تعداد 184 ہو گئی۔

تھوڑی سی لالچ ۔ سینکڑوں زندگیاں نگل گئی۔
احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے سانحے میں اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ ملتان کے برن یونٹ میں مزید تین زخمی موت سے جنگ ہار گئے۔ اس برن یونٹ سے اب تک سانحے کے سینتیس افراد کی لاشیں نکل چکی ہیں، جبکہ ابتک کل باسٹھ افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کی جا چکی ہیں، کئی زخمی اب بھی انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں، جن کے جسم کا اسی فیصد سے زائد حصہ جھلسہ ہوا ہے۔ ملتان کے برن سینٹر سے نو سالہ بچے کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ دوسری جانب لاہور کے جناح ہسپتال میں ابتک چار زخمی دم توڑ چکے ہیں، جبکہ ایک کو حالت تسلی بخش ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا، اب بھی جناح ہسپتال میں اٹھارہ زخمی زیرعلاج ہیں، جناح ہسپتال میں بھی موجود کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے ،، تمام زخمیوں کے علاج کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ ڈاکٹرز ہر وقت ان کی نگرانی کیلئے موجود رہتے ہیں

Most Popular