آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات کے بعد سکیورٹی سے متعلقہ مطالبات فوری حل کرنے کا حکم دیدیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ پاراچنار کے دوران قبائلی عمائدین سے ملاقات کی, ملاقات کے دوران سپہ سالار پاک فوج نے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا, اس موقع پر آرمی چیف نے قبائلی عمائدین سے ان کے تمام مطالبات سنے جن میں سکیورٹی سے متعلق مطالبات بھی شامل تھے, جنرل قمرجاوید باجوہ نے سکیورٹی کے حوالے سے مطالبات فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ملاقات کے دوران عمائدین نے مقامی لوگوں کی جانب سے پاک فوج اور اس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں۔ ان کا خون پاکستان کیلیے ہے۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز اور مشکلات میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں