معائنےمیں جمشیددستی پرتشددکےکوئی واضح نشانات نہیں:رپورٹ
عوام کو حکومت کے خلاف اکسانےکے الزام میں گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ پر مشتمل ڈاکٹروں نے جمشید دستی کا معائنہ کیا، رپورٹ کے مطابق معائنے میں ان کے جسم پر تشدد کے کوئی واضح نشانات نہیں پائے گئے، جمشید دستی کو دانت میں درد کی تکلیف کا تشدد سے کوئی تعلق نہیں، گرفتارہونےکےبعدجمشیددستی ذہنی مسائل کاشکاربھی ہوگئے،، رپورٹ میں جمشید دستی کوسینےمیں شکایت کےباوجودماہرامراض قلب نےکلیئرکردیا، جبکہ معدے اور مثانے کے مسائل کی تشخیص کیلئے میڈیکل بورڈ نے ادویات تجویز کیں،، رپورٹ کے مطابق جمشید دستی کو جیل میں قانون کے مطابق تمام ضروری سہولیات مہیا کئے جانے پر میڈیکل بورڈ نے اظہار اطمینان کیا، جمشید دستی کودئیے جانے والے کمرے میں دو کھڑکیاں، دو پنکھے، اور فلش بھی موجود تھا، سونے کیلئے میٹرس، دو تکیے، پلاسٹک واٹر کولر، پلاسٹک پلیٹ اور گلاس، ایک کرسی اور ٹیبل، نیوز پیپر، مشروب، منرل واٹر، تھرمس اور چائے بھی دی جارہی ہے، جمشید دستی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ جیل میں انہیں تشدد تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انکے سیل میں بچھو تک چھوڑے گئے ہیں ، دوران قید انہیں کھانے پینے کیلئے بھی کچھ نہیں دیا جا رہا