پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرامن ہمسائیگی کے اصول پر کاربند رہے گا, وزیراعظم نواز شریف

 پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرامن ہمسائیگی کے اصول پر کاربند رہے گا, وزیراعظم نواز شریف

دفتر خارجہ میں وزیراعظم نوازشریف نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکا کو خارجی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم نواز شریف کو مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت، سعودی قطر تنازع، بھارت امریکا مشترکا اعلامیہ اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا, بریفنگ میں بتایا کہ گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑا، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ امریکا بھارت مشترکا اعلامیے میں امریکا نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش عملی طور پر واپس لے لی، امریکہ نے خطے میں قیام امن میں اپنے کردار کا موقع ضائع کر دیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے سفارتکاری کے عمل کو مزید متحرک کیا جائے گا، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کی جاری جدوجہد کی بھر پور حمایت جاری رکھے گا، اجلاس میں پاکستان کا اتحاد امت کی پالیسی جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پرامن ہمسائیگی کے اصول پر کاربند رہیں گے، ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، خارجہ پالیسی کو موجودہ حالات کے تناظر میں بہتر بنایا جارہا ہے، خلیج کی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے پاکستان بدستور اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم نے پالیسی گائیڈ لائنز بھی جاری کیں

Most Popular