حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کر دیا

حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کر دیا

شہراقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ روپےفی لٹر کمی کردی گئی ہے,یکم جولائی سے پٹرول اکہتر روپے تیس پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت اناسی روپے نوے پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ ماہ کیلئے مٹی کے تیل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمت کوبرقرار رکھا جارہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجےسے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر دو اعشاریہ چار بلین کی سبسڈی دی جا رہی ہے, اس سے قبل اوگرا نےپٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول تین روپے تیس پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی

Most Popular