الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے چھ ماہ بعد قومی ووٹر لسٹوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا ہے, ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ریکارڈ نو کروڑ سترلاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ مرد ووٹرز کی تعداد پانچ کروڑ پینتالیس لاکھ سنتانوے ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد چار کروڑ چوبیس لاکھ سے زائد ہے۔ پنجاب کے کل ووٹرز پانچ کروڑ اٹھاون لاکھ بیس ہزار ہیں۔ سندھ کے کل ووٹرز کی تعداد دو کروڑچھ لاکھ چوالیس ہزار سے زائد ہیں،خیبر پی کے کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ چالیس لاکھ سولہ ہزار ہے,بلوچستان کے کل ووٹرز کی تعداد سینیتس لاکھ دو ہزار سے زائد ہوگئی،فاٹا کے کل ووٹرز اکیس لاکھ،وفاقی دارالحکومت کے ووٹرز کی تعداد چھ لاکھ چورانوے ہزار تک پہنچ گئی

Most Popular