آرمی چیف کی یقین دہانی کے بعد پارہ چنار میں قبائلی عمائدین اور اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم نے احتجاجی دھرنا ختم کردیا
پاراچنار میں آرمی چیف اور قبائلی عمائدین میں کامیاب مذاکرات کے بعد پارہ چنار میں مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی دھرنا ختم کردیا ، انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے مظلوموں کی داد رسی کے کردار کی تعریف کی, دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پارا چنار کے عوام نے کبھی ملکی مفادات کے خلاف ایک انچ کا بھی سودا نہیں کیا، حکومت کے علاوہ پاکستان کے تمام سیاسی و مذہبی طبقات نے پارا چنار کے عوام کا ساتھ دیا, دھرنے میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی سر زمین سے ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ کیا جاے،پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف ہے اور ماضی میں اس کا نشانہ بھی بنی