پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سابق سربراہ واجد ضیاء نے نیب لاہور میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سابق سربراہ واجد ضیاء نے نیب لاہور میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے۔۔اس سلسلے میں نیب لاہورنے پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو طلب کررکھا تھا۔۔واجد ضیا نیب لاہور میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔۔ذرائع کے مطابق واجد ضیا سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے لندن فلیٹ اورآف شورکمپنیوں کے حوالے سے بھی بیان لیا گیا۔۔ ذرائع کے مطابق واجد ضیاکو نیب راولپنڈی کی طرح نیب لاہور کی جانب سے ایک سوالنامہ بھی دیا گیا تھا اور اس حوالے سے انہیں پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا۔۔ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء سے جے آئی ٹی کی تحقیقات کے حوالے سے بھی بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جسکے بعد وہ لاہورسےواپس اسلام آؓباد روانہ ہوگئے

Most Popular