مسجد حرم میں غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی

مسجد حرم میں غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب جاری نیا غلاف2کروڑ ریال کی لاگت سے تیار کیا گیا

غلاف کعبہ670کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا غلاف کعبہ کی تیاری میں150کلو خالص سونا اور چاندی کا بھی استعمال

ہر سال نو ذوالحجہ کو وقوف عرفہ کے دن خانہ کعبہ کو ریشم سے تیار کردہ نئے غلاف سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ کسوہ کی تیاری کے لیے 200 کے قریب افراد تقریبا نو ماہ تک غلاف کعبہ کے لیے مختص کارخانے میں مصروف عمل رہے، کسوہ کی تیاری متعدد مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہے،،، غلاف کعبہ کیلئے تقریبا 670 کلوگرام خالص ریشم کا استعمال کیا گیا ہے ، یہ ریشم خصوصی طور پر اٹلی سے درآمد کیا جاتا ہے،،، غلاف پر آیتوں کی کڑھائی سونے اور چاندی کے تاروں سے کی گئی ہے ،، سونے اور چاندی کا پانی چڑھے دھاگے جرمنی سے منگوائے گئے، غلاف کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے،،، جس پر دو کروڑ پچیس لاکھ ریال سے زائد لاگت آئی،، غلاف کعبہ پر بیت اللہ کی حرمت کے ساتھ ساتھ حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ ہیں،، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی موقع پر گورنر مکہ، سعودی حکام، مسلم ممالک کے سفرا اور خصوصی نمائندوں نے شرکت کی، حج کا سیزن مکمل ہونے کے بعد پرانے کسوہ کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر انہیں اہم شخصیات اور مذہبی تنظیموں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

Most Popular