بھارتی فوج کی سرحدی دہشتگردی کے بعد پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا

بھارتی فوج کی سرحدی دہشتگردی کے بعد پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا

بھارتی فورسز کی سرحدوں پر سیز معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا، پاکستان کی جانب سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،،، ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔ انتیس اگست کو لائن آف کنٹرول پرکوٹرا سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پچپن سالہ معمر شہری شہید ہو گیا تھا محمد راشد مٹھی دھارا گاؤں کا رہائشی تھا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر رواں سال سات سو سے زائد بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث اب تک انتیس معصوم شہری شہید جبکہ ایک سو تیرہ زخمی ہوئے،،، بھارت سرحد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پامال کر رہا ہے۔ ڈی جی ساؤھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ دو ہزار تین کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کریں،

Most Popular