آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کازلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کازلزلے سے متاثرہ  علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے

پاک فوج کازلزلےسے متاثرہ علاقوں باجوڑ، چترال ،شانگلہ،مینگورہ،لوئر دیر، اپردیرمیں ریلیف آپریشن جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے ستائیس پروازوں کے ذریعےمتاثرین تک امداد پہنچائی ہے۔ آئی ایس پی آرکےمطابق زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں انچاس ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں تیس ٹن اشیا، چار ہزار ٹینٹ، خوراک کے اڑتالیس سو پیکٹس تین ہزار کمبل اور سات ٹن ادویات تقسیم کی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپوں میں دوہزار تین سو سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ متاثرین کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے اڑتالیس واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا ئے گئے ہیں۔

Most Popular