بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے سامنے شکایات کے انبار لگ گئے

بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے سامنے شکایات کے انبار لگ گئے

بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں قائم کردہ کنٹرول روم سے متعلق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا کوبریفنگ دی۔بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ انتخابی عمل آئینی وقانونی طریقے سے مکمل ہو۔ انہوں نے کہا کہ بیس اضلاع میں ایک لاکھ بانوے ہزار افراد پر مشتمل انتخابی عملہ کام کررہا ہے۔زیادہ شکایات سندھ کے پولنگ اسٹیشن سے آرہی ہیں جہاں رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں عملہ نہ پہنچنے اور ووٹ کی تبدیلی سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں

لاہور کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بد نظمی دیکھنے میں آئی۔ تحریک انصاف اور ن لیگی کارکنوں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے ۔ادھر کاہنہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر ایک شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا

لاہور میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے ۔ووٹرز بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔ادھر چند پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل بدنظمی کی نذر ہوگیا۔جوہر ٹاؤن کے علاقے صمصانی میں ن لیگی شیر اور پی ٹی آئی ٹائیگرز آمنے سامنے آگئے ۔جوشیلے کارکن ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوتے رہے جس سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔یونین کونسل ایک سو پچاسی بستی سیدن شاہ میں بھی یہی صورتحال دیکھنے میں آئی ۔پولنگ اسٹیشن کے اندر دونوں جماعتوں کی خواتین کارکنوں میں تکرار ہوئی جس کے باعث پولنگ روک دی گئی ۔یو سی ایک سو چھیالیس میں پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پولیس اور ووٹرز میں تلخ کلامی ہوئی۔اس کے باوجود ووٹرز موبائل فون اندر لے گئے ۔ادھر کاہنہ کے پولنگ اسٹیشن پر پستول لیکر داخل ہونے کی کوشش میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ مبین رضا نامی ملزم کیخلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

الیکشن کمیشن نے انتظامی مسائل کے باعث فیصل آباد کی تین یونین کونسلز اور گجرات کے چار وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے،

الیکشن کمیشن کے مطابق انتظامی مسائل کے باعث فیصل آباد کی تین یونین کونسلز اور گجرات کے چار وارڈز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ فیصل آباد کی یونین کونسل نمبر 158، 174 اور 176 جبکہ گجرات کی یونین کونسل نمبر 2 کے وارڈ نمبر 4، یونین کونسل نمبر 3 کے وارڈ 5، یونین کونسل نمبر 107 کے وارڈ 4 اور یونین کونسل نمبر 108 کے وارڈ 4 میں انتخابات ملتوی کیے گئےہیں،، ملتوی ہونے والے الیکشن انیس نومبرکو ہوں گے،،

Most Popular