کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انرجی اسٹاکس میں تیزی نے انڈیکس کو گیارہ ہزار نو سو پوائنٹس کی حد برقرار رکھنے میں مدد دی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انرجی اسٹاکس میں تیزی نے انڈیکس کو گیارہ ہزار نو سو پوائنٹس کی حد برقرار رکھنے میں مدد دی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا پہلے سیشن کے اختتام پر مارکیٹ میں مندی رہی اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران گیارہ ہزار آٹھ سو پینتیس پوائنٹس کی سطح تک گر گیا ،دوسرے سیشن میں او جی ڈی سی ،پی ایس او اور بینک الفلاح میں نمایاں تیزی نے انڈیکس کو منفی زون سے نکال کر مثبت زون میں ڈال دیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چوبیس پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار نو سو سینتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم تین کروڑ اٹھاسی لاکھ شئیرز رہا کاروباری حجم کے اعتبار سے بینک الفلاح کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس تین پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار ایک سو سترہ پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں بانوے کمپنیوں کے تیرہ لاکھ تین ہزار تین سو بیس حصص کا کاروبار ہوا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular