لیکشن کمیش : پنجاب سے انتخابات میں حصہ لینے والے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا۔

لیکشن کمیش :  پنجاب سے انتخابات میں حصہ لینے والے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا۔

ریٹرننگ افسران سات اپریل تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔ جس میں امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کوائف کی تصدیق کی جائے گی اوراس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کون سے امیدوارٹیکس نادہندہ ہیں اورامیدواروں کی جانب سے پیش کیے گئے کوائف کس حد تک درست ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرپورا نہ اترنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات لگا دیئے جائیں گے، اعتراضات کے خلاف اپیل دائرکرنے کےلیے امیدواروں کے پاس دس اپریل تک کا وقت ہوگا۔ ادھرخواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے مخصوص نشستوں پراپنے ترجیحی امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کوارسال کردی گئی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular