پنجاب:میئر،چیئرمینزکے انتخابات 22 دسمبرکوہونگے،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

پنجاب:میئر،چیئرمینزکے انتخابات 22 دسمبرکوہونگے،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل کے لیے میئر ،ڈپٹی مئیر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات 22 دسمبر کوہو ں گے۔الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ۔الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات میں میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین وائس چیئرمین کے انتخابات کے لئے9اور 10 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔11اور 12 دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔15 دسمبر کو اپیلوں پر فیصلے سنے جائیں گے،16 دسمبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہونگے۔22دسمبر کو پولنگ کا عمل ہو گااور28دسمبر کو کامیاب امیدواروں کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گاجبکہ 31دسمبر کو منتخب نمائندے حلف اٹھائیں گے۔

Most Popular