اس وقت پاکستان شدید خطرات میں گرا ہے. رحمان ملک
اس وقت پاکستان شدید خطرات میں گرا ہے. میں نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان سے نہیں جائے اب ایک امریکہ سروے نے بھی کہا ہے مجھے افسوس ہوا کہ ایک لیڈر نے کہا صرف پندرہ لوگ پشاور میں مرے پشاور حملہ کے پی کے حکومت کی ناکامی ہے
کمارہ مصرا نے ٹویٹ کی تھی کے پشاور میں حملہ ہوا ُاس میں ایک دن تاخیر ہوئی
اب اس نے کہا ہے فروری میں پانچ حملے ہوں گے اس کے پاس کون سا اعلم نجوم ہے کیوںکہ یہ خود کرتے ہیں مودی کو کہا جائے کہ اس کو پکڑے آج کے بعد کوئی حملہ ہوا تو را ذمہ دار ہوگی بلوچستان میں شدید مداخلت ہے جب گھر کمزور ہوتا تو باہر سے مداخلت ہوتی ہے سیاست دانوں کو ملکی مفاد کی خاطر اور ملکی خارجہ پالیسی پر اکھٹا ہونا ہو گا مودی کے جو بیان آرہے ہیں وہ بہت آگے چلے گئے ہیں
مودی کو کہنا چاہتا ہوں کے ہم نیوکلیر ُملک ہیں ہم اس کو اقوام متحدہ میں لے کر جاؤں گا پہلے حکومت کا انتظار کروں گا ہمیں مودی کے خلاف انٹرنیشل عدالت میں جانا چاہیے وہ ایک دہشت گرد کے خلاف جا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں
جو ایک ٹرائکا بنا ہے امریکہ ، افغانستان اور بھارت یہ بہت خطرناک ہے
ُملک کی پالیسی دو حصوں میں تقسیم کردینی چاہیے معاشی دفاعی بلاول بھٹو کا بیان بہت واضح ہے کہ حکومت کو پانچ سال پورے ہونے چاہیے آصف علی زرداری نے تو پارلیمنٹ کو مظبوط کرنے کے لیے سب چیزیں ُقربان کی اور یہ وار پر وار ہورہے ہیں آرمی ایکٹ میں ترمیم ہوئی کے دہشت گردی کو روکنے کے لیے آرمی حصہ لے سکتی ہے مدرسہ ریفامز کے تحت فارن فنڈنگ نہیں آسکتی ملک میں حالات یہ ہی رہے تو سیاسی حالا ت کسی طرف بھی جاسکتے ہیں۔