جلاوگھیراو،قتل اورہنگامہ آرائی کے مقدمات میں پھنسے ایم کیو ایم کے منحرف رہنما سلیم شہزاد بھی ایک نئی پارٹی بنانے نکل پڑے

جلاوگھیراو،قتل اورہنگامہ آرائی کے مقدمات میں پھنسے ایم کیو ایم کے منحرف رہنما سلیم شہزاد بھی ایک نئی پارٹی بنانے نکل پڑے

کراچی میں مقدمے کی سماعت کے بعد ایم کیو ایم کے منحرف رہنما سلیم شہزادکا میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ سولہ دسمبر کو اورنگی میں نئی پارٹی کا جلسہ کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نئی پارٹی کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہوں گے تاہم ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور ڈرائی کلینرز کے لیے اس میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اورنگی کے حلقوں سے خود بھی کھڑے ہونگے اور اپنی نئی پارٹی کے امیدوار بھی کھڑے کرینگے۔ اس سے پہلے سلیم شہزادجلاوگھیراو، قتل اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمات میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں مقدمہ کے گواہ ایس ایس پی راو انوار پیش ہوئے۔عدالت میں مقدمہ کے گواہ ڈی ایس پی خالد اور انسپکٹر حمید پیش ہوئے اور اپنے بیانات قلمبند کرائے۔ تاہم ایس ایس پی ملیر راو انوار کا بیان آج بھی ریکارڈ نہیں ہوسکا۔ عدالت نے مزید کارروائی نودسمبر تک ملتوی کردی

Most Popular