جاوید ہاشمی ایک بار پھر نون لیگ میں شمولیت کیلئے متحرک ہوگئے

جاوید ہاشمی ایک بار پھر نون لیگ میں شمولیت کیلئے متحرک ہوگئے

سابق لیگی رہنما اور بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا ایک مرتبہ پھر نون لیگ میں واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ نون سے دیرینہ ساتھ رہا، لیکن بعد میں وہ پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے تاہم دھرنے کے دوران تحریک انصاف سے اختلاف پر انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے، آج کل جاوید ہاشمی ایک مرتبہ پھر نون لیگ میں شمولیت کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں، جبکہ نون لیگ کی اعلیٰ قیادت بھی جاوید ہاشمی کی واپسی کیلئے بے تاب ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جاوید ہاشمی چار دسمبر کو جاتی امراء میں لیگی صدر نوازشریف سے ملاقات کریں گے اور نوازشریف کے جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران ان کی واپسی کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی این اے 149 سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اس لیے وہ نون لیگ کی ٹکٹ کے بھی خواہش مند ہیں

Most Popular