کرپشن بچاؤ مہم میں فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے علاوہ نوازشریف کوکوئی سہارا میسر نہیں آیا ,ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری

کرپشن بچاؤ مہم میں فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے علاوہ نوازشریف کوکوئی سہارا میسر نہیں آیا ,ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری

سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریر کے جواب میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا یہ وقت بھی آنا تھا کہ نوازشریف دوسروں کو آمریت سے راہ و رسم کے طعنے دیں گے۔ نوازشریف کی سیاسی افزائش میں جنرل جیلانی اور جنرل ضیا کے کردار سے کون واقف نہیں۔ میاں صاحب کی سیاست مہران بنک کے پیسے، آئی ایس آئی اور اسامہ بن لادن کے وظیفوں کی محتاج رہی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے تو میاں صاحب نے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنا شروع کئے۔ ڈان لیکس کے ذریعے افواج اور موٹوگینگ کے ذریعے عدالت کو دھمکانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ جتھوں کے ذریعے عدالت عظمیٰ پر یلغار کون بھول سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن بچاؤ مہم میں فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے علاوہ نوازشریف کوکوئی سہارا میسر نہیں آیا۔ میاں صاحب بلیک میلنگ کی پالیسی بدلیں اور انصاف کا سامنا کریں

Most Popular