احتجاج کے دلدادہ شہبازشریف کو ڈاکٹرزکی ہڑتال کو لیڈ کر کے اپنا شوق پورا کرنا چاہیے تھا۔ رحمان ملک

احتجاج کے دلدادہ شہبازشریف کو ڈاکٹرزکی ہڑتال کو لیڈ کر کے اپنا شوق پورا کرنا چاہیے تھا۔ رحمان ملک

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں مشیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب کو ہڑتالوں کا شوق ہے انہیں چاہیے کہ وہ ڈاکٹرزکی ہڑتال کولیڈ کرکے اپنا شوق پوراکریں ، اگرسرکاری ملازم وفاق کے خلاف کام کریں تو سب اچھا اورآج جب ینگ ڈاکٹرزاپنے مطالبات کے لیے سامنے آئے توان کو لیڈ کرنے کی بجائے ان پرڈنڈے برسائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنا ٹینٹ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کرنا چاہیے کیوں کہ اب لگتا ہے کہ ان کے دوست وہاں خوشی سے ان کا استقبال کریں گے، مشیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے خلاف ہڑتالیں کرنے والے شہباز شریف کو نااہلی تسلیم کرتے ہوئے استعفٰی دینا چاہیے ۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular