سندھ ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ۔

علی موسی گیلانی کی جانب سے ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایفی ڈرین کیس میں ان کا نام بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے اور سیاسی مخالفت کی بناء پر ان کے خلاف بھی مقدمہ بنایا جاسکتا ہے لہذا ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔ درخواست کی سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض علی موسی گیلانی کی دو ہفتوں کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ بعدازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی موسی گیلانی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ان کے والد کیخلاف سازشیں کررہے ہیں جبکہ خود انہیں بھی ایفی ڈرین کیس میں ملوث کیئے جانے کا خدشہ ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular