صوبے کی مالی حالت مستحکم ہے اور سرکاری ملازمین کوتنخواہوں کی ادایئگی تین جولائی کو کر دی جائے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب

صوبے کی مالی حالت مستحکم ہے اور سرکاری ملازمین کوتنخواہوں کی ادایئگی تین جولائی کو کر دی جائے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب

ترجمان محکمہ خزانہ کاکہنا ہے کہ صوبہ پنجاب ہر ماہ کا آغاز سرپلس سے کر رہا ہے اور اسکی مالی حالت مستحکم ہے جس کی بڑی وجہ سخت مالیاتی نظم و ضبط ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ صوبہ پنجاب کے پاس سرکاری ملازمین کي تنخواہوں کی ادایئگی کے لیے رقم موجود نہیں ہے پنجاب فنانشل رولز کے مطابق سرکاری ملازمین کو نئے ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پرتنخواہوں کی ادایئگی کی جاتی ہے یکم جولائی کو ہفتہ وار تعطیل کے باعث اور دو جولائی کو بینکوں میں لین دین نا ہونے کے باعث اس مرتبہ تنخواہوں میں کچھ تاخیر ہوئی ہے جو معمول کی بات ہے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادایئگی تین جولائی کو کر دی جائے گی۔ ۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular