سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے وطن واپس پہنچ گئے
نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت پیشی کیلئے نواز شریف کی پھر وطن واپسی،،، سابق وزیراعظم پاکستان ائیر لائيز کی پرواز سات سو چھیاسی کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے،،، جہاں پارٹی رہنماؤں نے اپنے قائد کا استقبال کیا،،، پرویز رشید، آصف کرمانی، طارق فضل، امیر مقام، راجا ظفر الحق، خواجہ سعد رفیق، اورمشاہد اللہ سمیت پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پر موجود تھیسابق وزیراعظم نے راول لاؤنج میں پارٹی رہنماؤں سے مختصر مشاورت بھی کی، ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ حکام نے نیب راولپنڈی کی ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ آنے سے روک دیا، 10رکنی نیب ٹیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ حکام سے جہاز تک رسائی کی درخواست کی تھی، تاہم نیب نے نواز شریف سے عدالتی سمن کی تعمیل کرا لی۔۔ سابق وزیراعظم سخت سیکیورٹی میں بڑے قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس پہنچے، پنجاب ہاؤس کے باہر مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کارکنوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںاس سے پہلے نواز شریف نے لندن میں میڈیا نمائندوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی چیزیں پہلے بھی دیکھ اور بھگت چکے ہیں،،، پہلے بھی منتخب وزیراعظم کو پل بھر میں ہائی جیکر بنا دیا گیا،، پاکستان کے نظام میں تضادات ہیں، انہوں نے نیب کے ریفرنس کو بوگس اور جھوٹا کیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتی سب ہو کیا رہا ہے، پاکستان میں اب سب کچھ بدلنا چاہیے