چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نواز شریف کی وطن واپسی پر پھر برس پڑے

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نواز شریف کی وطن واپسی پر پھر برس پڑے

کپتان کی پھر سے سابق وزیراعظم پر چڑھائی، نواز شریف کا طیارہ اترنے اور پنجاب ہاؤس پہنچنے کے بعد کپتان نے ٹوئٹر پر خوب بھڑاس نکالی، لکھتے ہیں کہ ایک نااہل وزیراعظم کا اس طرح سے استقبال شرمناک ہے جو شخص کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہے، اسے ٹیکس کے پیسوں سے پروٹوکول دیا جا رہا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کس طرح یہ کرسکتے ہیں، ایک نااہلی شخص کی تین سو ارب روپے کی منی لانڈرنگ بچا رہے ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی سوال اٹھایا کہ ایک ایسا شخص جس پر کرپشن کے چارجز ہیں کیسے پنجاب ہاؤس میں ٹیکس کے پیسوں سے رہ سکتا ہے

Most Popular