شریف میں رنجش کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ مریم نواز

شریف میں رنجش کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم نواز شکریہ مہم کے سلسلے میں ایک بار پھر حلقہ این اے ایک سو بیس پہنچیں، انہوں نے مزنگ میں پارٹی آفس کا دورہ کیا، کارکنوں نے مریم نواز کا شاندار استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، کارکنوں نے مسلم لیگ نون کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔
کارکنوں نے پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے، مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس میں نہیں، نواز شریف نے واپس آنا ہی تھا، ان کی واپسی سے کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے، مریم نواز نے ایک بار پھر خاندان میں رنجش کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے توقعات رکھنے والوں کو مایوسی ہو گی، مسلم لیگ ن دوہزار اٹھارہ میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔
مریم نواز نے بلدیاتی عہدے داروں اور رہنماؤں سے ملاقات کی اور حلقے کے عوام کے مسائل سنے، مریم نواز نے ایک بار پھر مریم نواز نے حلقے میں کارکنوں اور عوام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Most Popular