پیپلز پارٹی نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوانے کے لئے پیپلز پارٹی نے ریکوزیشن جمع کروادی۔

پیپلز پارٹی نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوانے کے لئے پیپلز پارٹی نے ریکوزیشن جمع کروادی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا اس اہم ترین معاملے پر ایوان میں بحث کی جائے اور معاملے کا قابل قبول حل نکالا جائے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کوریلیف مل سکے اور ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے صورتحال کا ذمہ دار وزیراعلی پنجاب کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضد کے باعث لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ڈاکٹروں کو فوری رہا کرنےکے ساتھ ساتھ معاملے کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular