مسلم لیگ ن نے ملک میں وہ کام کیے جو پہلے کسی نے نہیں کیے۔ طلال چوہدری

مسلم لیگ ن نے ملک میں وہ کام کیے جو پہلے کسی نے نہیں کیے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں وہ کام کیے جو پہلے کسی نے نہیں کیے، معاشی دھماکاکرناہویاسی پیک جیسےپراجیکٹ یہ سب ن لیگ کے تحفے ہیں، نواز شریف پھر سے وزیراعظم بنیں گے، سازش سے نواز شریف کا ہٹایا نہیں جا سکتا، کچھ وقت لگے گا سارے مہرے بے نقاب ہونگے، طلال چوہدری نے کہا کہ کوئی ایسی ترمیم نہیں کی گئی جو دوسرے ممالک میں موجود نہ ہوں،، آمروں کی ترامیم کو ختم کرنا ن لیگ کا نصیب ہے، جمہوریت میں قوانین میں ترمیم کا حق ہے، سیاسی معاملات کو سیاسی حد تک رکھا جائے، عدالتوں کے کندھوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے، طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اس ترمیم پر سب کو تکلیف کیوں ہوتی ہے جس کا کچھ نہ کچھ فائدہ نوازشریف کو ملے، ہمیں وہ سیاست ہی نہیں کرنی جس میں ن نہ ہو۔

Most Popular